فارس مغل ایک حساس ذہن کے مالک ہیں//نگار عظیم
- Mar 19, 2017
- 1 min read

فارس مغل ایک حساس ذہن کے مالک ہیں انکا مشاہدہ اور مطالعہ انتہائی عمیق ہے انکی تخلیقات کا مطالعہ کرنے سے اندازہ ہوتا ہے کہ زندگی کے بھید کو سمجھ پانا جس قدر مشکل ہے اتنا
ہی آسان بھی لیکن شرط جذبوں کی صداقت ہے ۔بے حسی، بے مروتی، رشتوں کے تصادم اور سماجی سیاسی بحران پر ا نکا قلم بڑی فراخ دلی کا ثبوت دیتا ہے۔فارس مغل زیادہ تر ایسے موضوعات کا انتخاب کرتے ہیں جو کافی حد تک اچھوتے ہوتے ہیں یہ ناول ہمجان بھی اسی سلسلے سے تعلق رکھتا ہے ہر انسان کے اندر ایک مفلوج انسان بستا ہے اور ہر مفلوج کے اندر ایک انسان رہتا ہے یہ رومانوی سماجی ناول رشتوں کی بقا محبت اور انسان دوستی کی ایک ایسی مضبوط کڑی ہے جو یقیناً توانائی دے گی ۔ زبان وبیان بہت عمدہ، علامت نگاری نے نئے پیراہن عطا کئے ہیں ۔ کرافٹ اور تکنیک نے اس موضوع کو کمال کا بنا دیاہمجان پڑھ کر ایک پازیٹیو انرجی کا احساس ہوتا ہے۔ ڈاکٹر نگار عظیم دہلی،انڈیا جنوری2017ء























Comments