فارس کا قلم معجزےتخلیق کرتا ہے//خالد شریف
- Mar 19, 2017
- 1 min read

فارس مغل کا قلم معجزے تخلیق کرتا ہے وہ نثر میں شاعری کرتا ہے وہ ایک خوابناک ماحول تعمیر کرتا ہے اور اُس میں زندگی کرنے کی راہیں نکالتا ہے ہمجان ایک غنائیہ ہے، ایک تاثر،ایک رپورتاژ، ایک نظم یا پھر ایک نغمہ ہے جسے فارس مغل نے دھنک کے رنگوں سے سجایا ہے۔ ’’ہمجان‘‘ کا ڈکشن فارس مغل کی ایجاد ہے جو اس سے پہلے ناول کی صنف میں نہیں برتی گئی ’’ہمجان‘‘ کو پڑھتے ہوئے ایک خوش کن فرحت کا احساس ہوتا ہے جیسے ٹیولپ کے کھیت سے ہوا کی لہریں گنگناتی ہوئی گزر رہی ہوں۔ ’’ہمجان‘‘ کو پڑھنا ایک مختلف تجربہ ہے عام نثری روایت سے بالکل مختلف یہ مستقبل کا ناول ہے جسے آج لکھ دیا گیا ہے۔ خالد شریف ماوراپبلشرز۔لاہور 18 مارچ 2017
Back to Conversion Tool























Comments