top of page

ہمجان....ایک کلاسیک ناول//محمود ظفر اقبال ہاشمی

  • Mar 19, 2017
  • 2 min read

'ہمجان' درد اور محبت کے رسم الخط میں دنیا کے سب سے خاص لوگوں پر لکھا ہوا ایک ایسا مسحورکن ڈسکورس ہے کہ اس کا مطالعہ کرنے کے بعد ادراک ہوتا ہے کہ اسے کسی ناول نگار نے نہیں بلکہ ایک سخن ور نے نثری بیانیہ کے جِلو میں قْرب اور کرب پر لکھی ایک پْراثر نظم کی چھوٹی بڑی سطروں کو طلوع کرتے ہوئے تخلیق کیا ہے یا پھر کسی طبیب یا ماہرِ نفسیات نے برسوں پر محیط تحقیق و مشاہدے کے بعد یہ گیان پانے کے بعد تخلیق کیا ہے کہ محرومِ وفا لوگ کیا اور کیسے سوچتے ہیں۔ فارس نے 'ہمجان' کی کہانی کو کسی فْول پروف پراجیکٹ پلان کی طرح کچھ اس مہارت سے تراشا ہے کہ ناول کے مطالعہ کا تجربہ کسی ایسی سپرہِٹ فلم کی طرح لگتا ہے جسے پلکیں جھپکائے بغیر کنارِ نشست پر دیکھا جاتا ہے۔ ناول کی بْنت جتنی بل دار اور گنجلک ہے اتنی ہی دلچسپ ہے جو قلمکار کی ذہانت اور کرافٹ کا پتہ دیتی ہے۔ نرمین، غفران ، ارمان اور وِیرا جیسے مضبوط اور لازوال کرداروں کو فارس نے یقیناً اپنے اْوپر پوری طرح اوڑھ کر تخلیق کیا ہے۔ 'ہمجان' سماج کے دھتکارے ہوئے طبقے کاایک مقدمہ ہے ساتھ ہی ان لوگوں کے لئے آئینہ اور مشعلِ راہ بھی ہے جو بظاہر تو تندرست ہیں مگر اندر سے شدید ذہنی طور پر انحطاط کا شکار ہیں۔ 'ہمجان' زندگی کی ڈِکشن میں محبت اور درد کی اور فِکشن کی دنیا میں کلاسیکیت کی تازہ ترین تعریف ہے۔ 'ہمجان' کے مطالعہ کے بعد میں برملا یہ اعتراف بھی کرنا چاہوں گا کہ لفظ 'ہمجان' کے اصل معنی پہلی بار میرے ذہن میں اسی ناول نے متعین و مرتب کئے ہیں۔ اسلوبِ بیان اور تیکنیکی لحاظ سے اس ناول کو اگر محض ایک لفظ میں بیان کرنے کو کہا جائے تو میرے ذہن میں صرف ایک لفظ آتا ہے۔۔۔'کلاسیک'!فارس مغل سخن وری، افسانہ نگاری اور تنقید نگاری سے صدیوں پہلے ایک ناول نگار تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ 'ہمجان' پڑھئیے اور سر دْھنئیے۔ اس کے مطالعہ کے بعد اردو ادب کے فلک پر تیزی کے ساتھ ہلال سے چودھویں کے چاند میں ڈھلتے فارس مغل کا بھرپور استقبال کیجئیے کہ اردو ادب میں معیاری اور کلاسیکل ناول نگاری کی جو تعریف و توضیح ہے وہ یہی ہے، یہی ہے، یہی ہے!' محمود ظفر اقبال ہاشمی ناولنگار سعودی عریبیہ


Comments


Featured Posts
Recent Posts
Archive
Search By Tags
Follow Us
  • Facebook Basic Square
  • Twitter Basic Square
  • Google+ Basic Square

​FOLLOW ME

© 2017 by Faris Mughal. Proudly created with Wix.com

bottom of page